• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ کی بحالی کیلئے شیر افضل مروت عدالت پہنچ گئے

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر علی امین گنڈاپور کی بحالی کےلیے عدالت پہنچ گئے۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔

شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہیں دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر بحال کیا جائے۔

شیر افضل مروت نے درخواست میں استدعا کی کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید