• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدتمیزی کرنے والے تماشائی کو خاتون صحافی نے سبق سکھا دیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

رش والے مقامات اور کھیلوں کے مقابلوں کے درمیان دیکھا گیا ہے کہ اکثر تماشائی آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔

ایسے مواقع پر تماشائی اکثر صحافیوں کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں لیکن ایک امریکی اسپورٹس صحافی نے دکھا دیا کہ ان پریشانیوں کو کیسے دور کیا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس میں آئس ہاکی میچ کے دوران امریکی ٹی وی کی خاتون صحافی سمانتھا ریویرا لائیو ٹی وی پر بات کر رہی تھیں تو اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے میں آنے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی نے اس دوران اپنی نظریں کیمرے پر ہی رکھیں اور اس شخص کو اپنے دوسرے ہاتھ سے کیمرے میں آنے سے روک دیا۔

بعدازاں خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق اظہار خیال بھی کیا۔

سمانتھا ریویرا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سنو! مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ٹیم کے لیے چیخ رہے تھے، جب میں کام کر رہی ہوں تو میرے سامنے سے ہٹ جائیں اور اس بات کا احترام کریں کہ میں یہاں اپنا کام کرنے آئی ہوں۔