• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا صورتحال: ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث  ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈچ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید