• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتانڈاکٹر فیصل رضا قیصرانیاور ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی جنوبی پنجاب ڈاکٹر عطا الرحمن نے گزشتہ روز یونین کونسل کینٹ اور یونین کونسل 4 اور 5 بوسن ٹاون ملتان میں ڈینگی سے متعلق آگاہی اور ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس دوران محمد ایوب پبلک ہیلتھ ورکر، محمد عمار سینٹری پٹرول، رخسانہ کوثر موجود تھیں۔ اس دوران ائیر کولر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فوری تلف کیا گیا جبکہ آئی کھڑے پانی کو مکینیکل طریقہ سے ہٹانے سمیت سپرے اور لاروا سائیڈنگ سرگرمیاں بھی سر انجام دی گئیں، جبکہ ویکٹر سرویلنس، ہاٹ اسپاٹ کوریجز کو بہتر/بڑھانے کے لیے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے ٹیکنالوجسٹ/اینٹومولوجسٹ سمیت انسداد ڈینگی ٹیموں کو خلاف ورزی کرنے والے مجرموں کے خلاف نوٹس جاری کر کے سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
ملتان سے مزید