بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ بلیوں کو بھی پسند آگئی۔
ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بلی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ بہت دلچسپی سے سن رہی ہے۔
صارف نے یہ ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’ہیلو سر! مجھے لگتا ہے کہ میری بلی آپ کو پسند کرتی ہے‘۔
شاہ رخ خان بھی اس دلچسپ ویڈیو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکےاور اُنہوں نے صارف کے ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میری طرف سے بلی کو پیار دو اور اب کچھ کتے بھی میری فلموں کو پسند کرنے لگیں تو پھر بات بنے گی‘۔
جیسے ہی اداکار نے اس ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔