بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کے گھر میں ان دنوں پوتے کرن دیول کی شادی کے شادیانے بج رہے ہیں۔
گزشتہ روز معروف اداکار سنی دیول بہو کے روپ میں بیٹی دریشا اچاریہ کو گھر لے آئے ، اس موقع پر کرن دیول کے چچا، بابی دیول اور ابھے دیول کی ڈانس ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل مختلف ویڈیوز میں سے ایک میں لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کو پوتے کی بارات لے جاتے خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار ابھے دیول نے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کزن سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ بارات میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
روایتی ملبوسات میں ملبوس، تینوں بالی ووڈ ستارے ابھے دیول ، سنی دیول اور بوبی دیول انتہائی شاندار لگ رہے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر دیول فیملی کی شادی کی مختلف تقریبات سے وائرل ان ویڈیوز کے کمینٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں کہ اداکار سنی دیول تمام ویڈیوز میں ایک ہی پوز میں ڈانس کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ فیملی انتہائی سادہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سنی دیول بیٹے کے ہمراہ استقبالیہ کی تقریب کے بعد ایک ویڈیو میں میڈیا نمائندوں کے درمیان میٹھائیاں تقسیم کرتے بھی دکھائی دیئے۔