• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کی ادائیگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن روانہ

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام/ افتخار احمد
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام/ افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی سے پہلے کی تصویر شیئر کردی۔

اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ آل راؤنڈر افتخار احمد بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔

گزشتہ دنوں افتخار احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ غار حرا کی زیارت کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی تھی، تاہم  فریضہ حج کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بس میں بیٹھے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان و دیگر بھی نظر آرہے ہیں۔

افتخار احمد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گھر واپس جانے کا وقت  آگیا ہے، شکر الحمد اللّٰہ‘۔

مداحوں کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو حج کی ادائیگی مکمل کرنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید