ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اب بھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میڈیا جونی بیئرسٹو کے متنازع رن آؤٹ ہونے اور پھر لارڈز لانگ روم کے واقعے کے بعد آمنے سامنے آ گیا ہے۔
آسٹریلوی اخبار نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے منہ میں چوسنی اور نیپیز کے ساتھ تصویر لگا کر ’کرائی بے بیز‘ کی ہیڈلائن لگائی جس کا انگلش ٹیم کے کپتان نے بھی کرارا جواب دیا۔
آسٹریلوی اخبار کی ہیڈلائن پر بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ بالکل نہیں ہوں میں نے کب نئی گیند سے بولنگ کی ہے‘۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آوٹ کردیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین نے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔