پاکستانی لڑکی پب جی گیم کے ذریعے بننے والے دوست سے ملنے کیلئے 4 بچوں کے ہمراہ بھارت پہنچ گئی، جہاں پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے شوہر کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پاکستانی لڑکی سیما غلام حیدر کی بھارتی لڑکے سچن سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنے چار بچوں کے ہمراہ اس سے ملنے کیلئے بھارت چلی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو بھارتی لڑکے کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہنے پر کچھ روز قبل بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا۔
سیما کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں کورونا کے دوران پب جی گیم پر سچن سے دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ پر ہماری باتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں اور سچن محبت کرتے ہیں، شادی کرنے بھارت پہنچی تھی۔
اس حوالے سے خاتون کے شوہر غلام حیدر جکھرانی کا کہنا ہے کہ میری بیوی کو پب جی گیم کے ذریعے ورغلا کر بھارت بلایا گیا، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ بیوی اور بچوں کو واپس لایا جائے۔