ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں زیر حراست پاکستانی لڑکی سمیرا کی رپورٹ مل گئی۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی ریاست میں موجود پاکستانی لڑکی سمیرا کی رپورٹ پونے 4 سال بعد مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ جون 2018ء میں وزارت داخلہ کو سمیرا کی شہریت کی تصدیق کا کہا تھا، پونے 4 سال تک وزارت داخلہ خاموش رہی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ17 فروری کو معاملہ دوبارہ سینیٹ میں اٹھایا، وزارت داخلہ کی مجرمانہ غفلت برتنے پر اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کرکے غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، معاملہ دوبارہ اٹھانے پر چند گھنٹوں میں سمیرا کو شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا۔