• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے خنجر سے بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں


بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے بچوں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خنجر سے 13 سالہ بیٹی کی آنکھیں ضائع کردی۔

بورے والا میں بیوی کو یرغمال بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے کے آپریشن کے بعد خاتون کو بحفاظت بازیاب کروالیا، ملزم نشے کا عادی ہے اور اس نے اپنے  اہلخانہ کو 3 ماہ سے یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود ایم بلاک میں 15 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم احمد قاضی کو گرفتار کرلیا اور اس کی بیوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔

آئس کا عادی ملزم اپنی بیوی اور بچوں کو گزشتہ کئی ہفتوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اس سے قبل ملزم کے خلاف پولیس کو خاتون کے بھائیوں نے اطلاع دی تھی کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر ان پر مسلسل تشدد کر رہا ہے اور خنجر کے وار کرکے ملزم نے اپنی 13 سالہ بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دیں تھیں۔

پولیس اور اہلیان علاقہ نے بچوں کو ملزم سے بازیاب کروا لیا تھا لیکن ملزم نے اپنی بیوی کو گزشتہ 15 گھنٹے سے کمرے میں یرغمال بنا رکھا تھا جس کی بازیابی کےلیے پولیس کو آپریشن کرنا پڑا تھا۔

قومی خبریں سے مزید