• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’گاڑی تیز چلاؤ!‘‘ صاحب نے ہدایت کی۔
’’سر، گاڑی پہلے ہی پانچویں گیئر میں ہے۔‘‘
میں نے آگاہ کیا۔
’’کوئی بات نہیں، تھوڑی سی اور تیز کردو۔‘‘
انھوں نے اپنی ہی کہی۔
میں مسکرادیا۔
’’میوزک پلیئر کی آواز تیز کرو۔‘‘
کچھ دیر بعد انھوں نے کہا،
’’سر، والیوم پہلے ہی فل پر ہے۔‘‘
میں نے آگاہ کیا۔
’’کوئی بات نہیں، آواز تھوڑی سی اور تیز کردو۔‘‘
انھوں نے زور دیا۔
میں خاموش ہوگیا۔
چند منٹ بعد صاحب کے فون کی گھنٹی بجی۔
انھوں نے کال ریسیو کی۔
کچھ دیر اوہو اوہو کرتے رہے۔
پھر ہدایت کی،
’’ایکشن مزید تیز کردو۔‘‘
تازہ ترین