• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

صرحا اصغر، فائل فوٹو
صرحا اصغر، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص پر زیادتی کی کوشش کرنے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔

اس واقعے کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کروائی گئی ہے۔

اداکارہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور گھر کے دروازے تک آگیا۔

اداکارہ کے بیان کے مطابق، ملزم نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے تھے لیکن انہوں نے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔

اداکارہ نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر عمر مرتضٰی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لائے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید