• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر، زبیر خان نیازی اور خالد گجر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، زبیر خان نیازی اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اس لیے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 852/23 درج ہے جس میں ملزمان پر زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔

پولیس نے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تاہم ان کے دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید