• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ معلوماتی، کچھ حالاتِ حاضرہ سے متعلق تو کچھ دلچسپ ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں ہاتھیوں کو گہری نیند کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اس ویڈیو میں تھکے ہارے بیچارے ہاتھی خراٹے بھی لے رہے ہیں، وائرل ویڈیو میں ہاتھیوں کے خراٹوں کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں ہاتھیوں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عموماً ہاتھی اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ہی سونا پسند کرتے ہیں مگر جب یہ مخلوق بہت تھکی ہوئی ہو تو یہ لیٹ کر سوتے ہیں۔

اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔