• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا مؤقف ہے کہ کم از کم 7 افراد نے ایک ایک کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے 10ہزار روپے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروپ نمودار ہوا، جنہوں نے گاڑی میں سے دونوں کو نکالا اور چاقو کی نوک پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2 ملزمان کی شناخت کی ہے اور ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سبول داس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں سلچر شہر کے ہی رہائشی ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

اس واقعے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے، ہزاروں مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی آواز اٹھائی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید