• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سفیر کی اہلیہ کا آمد خزاں پر ’چاند کتنا خوبصورت ہے‘ کے نام سے تقریب

اسلام آباد (صالح ظافر) اسلام آباد میں ایک دلچسپ ایونٹ جاپانی سفیر برائے پاکستان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس تقریب میں موسم خزاں کا استقبال کیا گیا۔ جاپانی سفیر کی شریک حیات میڈم واڈا ناؤکو نے یہاں ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پر ’’چاند کتنا خوبصورت ہے‘‘ کے عنوان سے ایک محفل کی میزبانی کی۔ اس کا مقصد اسلام آباد میں سفارتی برادری کے دوستوں کے ساتھ ملکر خزاں کے موسم کا استقبال کرنا تھا۔ خواتین سفارت کاروں اور سفیروں اور ہائی کمشنرز کی بیگمات نے اس میں شرکت کی اوراس کا بھرپور لطف اٹھایا۔ موسمی تبدیلیوں کی قدر کرنے کا جذبہ جاپانی ثقافت میں بہت گہرا ہے۔ موسم گرما سے موسم سرما اور سردیوں سے موسم گرما میں منتقلی کے دوران، جاپان میں لوگ فطرت کی اہمیت کو بڑے ذوق و شوق سے احترام کرتے ہیں۔ تقریب کا آغاز ایک معلوماتی لیکچر سے ہوا۔ جس کا مرکزی موضوع سوکیمی (جاپان کی چاند دیکھنے کی روایت) تھا۔خزاں کی روایت کو منفرد انداز میں مختلف مناظر جیسے تہوار، آرٹ اور جاپانی کھانوں میں پھیلایا گیا ہے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کی اہلیہ نے بتایا کہ پورا چاند ایک بہت پرانی روایت ہے اور جاپان میں اب بھی وسیع پیمانے پر اس کا اہتمام کیاجاتا ہے۔ لیکچر کے بعد شرکاء نے جاپانی شیف کے تیار کردہ روایتی جاپانی کھانوں کا بھی لطف لیا۔ اس موقع پر شرکا نے پاکستان میں چاندکی کھینچی گئی تصاویر کی دل کھول کر تعریف کی ۔

اہم خبریں سے مزید