• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا مگر جذبے بلند ہیں: علیمہ خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان---اسکرین گریب
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان---اسکرین گریب 

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن جذبے بلند ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے، اس حوالے سے پٹیشن دائر کر دی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صدرِ مملکت سے مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے، صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے مگر اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ہم سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید