لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا کہ صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرے گی
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرے گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حد تک پرائس ایکٹ 1977ء کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا وفاقی حکومت کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قمیتوں کے متعلق جاری نوٹیفکیشن معطل کر رکھا تھا۔