• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہو گا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے لاہور میں غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر 5 ہزار جبکہ گھر میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گھر میں گاڑی دھونے پر جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اسموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ کیا ترقیاتی منصوبے 4 ماہ روک نہیں سکتے تھے؟

قومی خبریں سے مزید