برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اسپورٹس سینٹر کے دورے کے دوران ایک لڑکے کے اچانک گدگدی کرنے سے گھبرا گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ کیٹ مڈلٹن مشرقی یورکشائر میں معذور رگبی کھلاڑیوں سے ملنے اسپورٹس سینٹر گئی تھیں جہاں وہیل چیئر رگبی اسکواڈ کے ایک رکن نے انہیں اچانک پیچھے سے پکڑ کر گدگدی کی۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اس موقع پر بہت زیادہ گھبرا جاتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپورٹس سینٹر میں ایک رگبی ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا تھا اور اس میں خصوصی بچے بھی موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے تقریب کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔