چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
بھارتی سفارتخانے نے ورلڈ کپ 2023ء کے ویزے کےلیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے۔
بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کےلیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ پاکستانی صحافیوں کو ویزا میں تاخیر پر بھارتی صحافیوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے شائقین سمیت اسپورٹس سے وابستہ صحافی بڑی تعداد میں موجود ہیں، نہیں ہیں تو صرف پاکستانی صحافی۔