• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافی بول پڑے

سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی--فائل فوٹو
سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی--فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے۔

سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

راج دیپ سرڈیسائی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

سینئر بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ صحافی کیوں سیاسی دنگل کا شکار ہوں، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپنانا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید