• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ریفرنس: ندیم ضیا پیرزادہ اور کامران کیانی بری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔

سماعت کے دوران ملزمان ندیم ضیا پیر زادہ اور کامران کیانی حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے حکم میں کہا کہ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے شواہد ناکافی ہیں، ملزمان کو ٹرائل کے لیے طلب نہیں کیا جاسکتا اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں ندیم ضیاء پیر زادہ اور کامران کیانی کافی عرصہ اشتہاری رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

شہباز شریف اور احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید