قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔
نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے لہٰذا ان کیخلاف ریفرنس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔
نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔ احتساب عدالت لاہور نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوادیا۔
نیب رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظوری ہوچکی ہے۔ ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی۔
نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔