• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: رواں برس غیر قانونی مقیم 2272 افغان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ میں رواں برس غیر قانونی طور پر مقیم 2272 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں رواں سال جنوری سے 12 اکتوبر تک 2223 افغان باشندے گرفتار کیے گئے اور 1612 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی مزید 100 سے زائد افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی کارروائی جاری ہے، ملیر جیل سے فارن ایکٹ مقدمات میں گرفتار 61 افغانیوں کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملیر جیل میں اس وقت فارن ایکٹ کے تحت 700 افغان باشندے انڈر ٹرائل ہیں، رواں سال غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت 739 مقدمات درج کیے اور رواں ماہ اکتوبر میں اب تک غیر قانونی طور پر مقیم 372 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ صرف ستمبر میں غیر قانونی طور پر مقیم 817 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، شہر کے ایسٹ زون سے 549، ویسٹ زون سے 528، ساؤتھ زون سے 783 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر آباد رینج سے 10، میر پور خاص رینج سے 20، سکھر رینج سے 6، لاڑکانہ رینج سے 13 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے 226 افغانی جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید