اٹلی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی نے بلی جیسا دکھائی دینے کے لیے اپنے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کروا لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ چیارا ڈیل ابیٹ بلی جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے وہ اس حد تک چلی گئیں کہ انہوں نے اپنے چہرے پر 20 تبدیلیاں ہی کروا ڈالیں۔
بلی جیسا بننے کے لیے چیارا ڈیل نے اپنے ناک کے نتھنوں کو موٹا کروایا ہوا ہے، زبان کٹوائی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اوپری ہونٹوں سمیت اپنی اوپر اور نیچے کی پلکوں اور آنکھ کے حصوں میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔
چیارا ڈیل نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک خوبصورت ’کیٹ لیڈی‘ ہیں۔