کویت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر عام بیویوں کی طرح واویلا مچانے کے بجائے خاوند کو قیمتی گاڑی کا تحفہ اور نیک تمنائیں دے کر ایک نئی مثال قائم کر دی۔
پہلی بیوی کی جانب سے لکھا گیا کہ آپ نے میرے ساتھ اچھی زندگی گزاری، اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے آپ جیسے معزز ترین شخص کو میرا خاوند بنایا، آرزو تھی کہ آج کے دن میں آپ کے ساتھ رہوں تاہم اس موقع پر بس یہی کہہ سکتی ہوں کہ اللّٰہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازیں۔
بیوی کی جانب سے اپنائے گئے اس عجیب و غریب رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔