مسلسل بلندی کی جانب گامزن امریکی ڈالر آج صبح اچانک نیچے آیا تاہم بعد میں سنبھل گیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر چند پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہوا تاہم انڈیکس مثبت ہونے کے بعد بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 142 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 665 پر آکر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 56 ہزار 523 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔