• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 87 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں پھر مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح پہلے مثبت پھر منفی رجحان رہا، تاہم مارکیٹ اب پھر مثبت رجحان کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 108 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 774 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 56 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید