آئی ایم ایف سے ایک روز قبل ہوئے معاہدے کے اثرات آج بھی امریکی ڈالر پر نظر آ رہے ہیں۔
انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسےسستا ہو کر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن میں مثبت رجحان رہا ۔
100انڈیکس پہلے سیشن میں 136 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 533 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 57 ہزار 750 رہی۔
بازار میں پہلے سیشن میں 45.58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔