آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات نظر آنے لگے، ایک بار پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہونے لگی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 38 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 14 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کم ہو نے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ میں پہلی بار 57 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 716 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 57 ہزار 397 پر آ کر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔