آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
انٹر بینک کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں اور پھر ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 77 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔