• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان، چھ بھارتی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت کوئی کھلاڑی آئی سی سی ٹیم آف دی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ سیمی فائنل اور فائنل میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ٹریوس ہیڈ کا نام بھی اس فہرست میں نہیں ہے۔آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم بھارت کے6،آسٹریلیا کے تین، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے ۔ روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی، ڈیرل مچل ، کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا ، جسپریت بمراہ، دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے12ویں کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔

اسپورٹس سے مزید