• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم بھی بن گئی

کراچی (جنگ نیوز) جہاں آئی سی سی نے ورلڈکپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا ہے وہیں ایسے 11 پلیئرز بھی ہیں جو اپنی ٹیم کی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔ سب سے پہلے جنوبی افریقی کپتان ٹیمباباؤما کا ذکر ہوجائے جنہوں نے8 میچوں میں 18.12 کی اوسط سے صرف 145 رنز بنائے۔ پاکستان کے امام الحق ورلڈکپ سے ڈیڑھ ماہ قبل آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے، لیکن 27 سالہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 6 میچز میں 162 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک بھی فلاپ رہے اور 6 میچوں میں 169 رنز ہی بنائے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفق الرحیم کا بیٹ خاموش رہا انہوں نے 9 میچوں میں 202 ،ولیمسن کی غیرموجودگی میں نیوزی لینڈ کی قیادت کرنے والے ٹام لیتھم 8اننگز میں 155، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صرف 133، پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان چھ میچز میں 121 رنز بناسکے اور صرف دو وکٹیں لیں۔ انگلش پیسر مارک ووڈ کے نام سات میچز میں چھ، بنگلہ دیشی مستفیض الرحمان کے کھاتے میں 8 میچز میں 5،سری لنکن تھیکشانہ کے نام چھ اور پاکستان کے حارث رؤف کے ریکارڈ میں مہنگے ترین بولر ہونے کے ساتھ 15وکٹیں رہیں۔

اسپورٹس سے مزید