• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ انعام قتل کیس: سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راناحسن عباس اور مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ لگاتار دوسری بار عدالت سے غیر حاضر رہے۔

وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ کی جانب سے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سینئر وکیل بشارت اللّٰہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ سیشن جج ناصرجاوید رانا نے آج وکیل بشارت اللّٰہ کو حتمی دلائل دینےکی ہدایت کر رکھی تھی۔

قومی خبریں سے مزید