• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم میں چلاؤں گی: حبا فواد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم کل سے میں خود چلاؤں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

حبا فواد نے بتایا کہ توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آج ملتوی ہو گئی، کیس کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید