• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی معاہدے پر عدم عملدرآمد: عالمی عدالت میں پاکستانی درخواست آئندہ ماہ لگنے کا امکان

معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس لگنے کا امکان ہے، غیر ملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔ غیر ملکی کمپنی کے ساتھ 2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا۔ 

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ برینٹ قیمت کے 11.62 فیصد کے برابر تھا۔ ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی۔ 

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کو دینے کی بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے۔ 

ذرائع کے مطابق ایل این جی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پاکستان نے دس کارگوز کے لیے دو غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کیے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں غیر ملکی کمپنیوں نے معاہدے کے مطابق پاکستان کو کارگوز نہیں دیے۔ پاکستان دوسری غیر ملکی کمپنی سے منسوخ کارگوز کی فراہمی سے متعلق بات کر رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دوسری غیر ملکی کمپنی اپنے حصے کے کارگوز کی فراہمی کے پاکستان کے مطالبے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری غیرملکی کمپنی کے ساتھ  2032 تک 15سال کا ایل این جی معاہدہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دوسری غیرملکی کمپنی کے ساتھ برینٹ قیمت کے 12.14 فیصد پر معاہدہ تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوسری غیر ملکی کمپنی کے خلاف فی الحال پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید