اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال24-2023 کے آخرمیں جون 2024تک پاکستان کی مہنگائی کی شرح کم ہو کر 18.5فیصد پر آجائے گی ،رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 2فیصد متوقع ،اخرجات اورغیر ملکی قرضوں میں اضافے امکان،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.6فیصد ہوگا ،بیروز گاری شرح8فیصدمتوقع، اوسط مہنگائی کی شرح 24اور بجٹ خسارہ 7.6فیصد، زرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالرسے زائد ہونیکاامکان ہے،، معاشی صورتحا ل میں بہتری کے باعث رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 2فیصد متوقع ہے جو گزشتہ برس منفی 0.2فیصد پر تھی۔ اخرجات میں اضافہ ہوگا اور یہ گزشتہ برس کے 19.2فیصد سے بڑھ کر 20.2فیصد ہو جائیں گے، غیر ملکی قرضوں کی شرح 34.4فیصد سے بڑھ کر 34.9فیصد متوقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈیڑھ فیصد اضافے سے 1.6فیصد ہوگا، رواں مالی سال بے روز گاری کی شرح8فیصد متوقع ہے جو گزشتہ مالی سال 8.5فیصد تھی ، اوسط مہنگائی کی شرح 24فیصد رہے گی جبکہ سال کے آخر میں مہنگائی کی شرح 29.4فیصد سے کم ہو کر 18.5فیصد متوقع ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹیوبورڈنے پاکستان کےلیے 70کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا ریونیو اور گرانٹس کی شرح بڑھ کر جی ڈی پی کا 12.5فیصد متوقع ہیں۔