پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزر گاہ 2 طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ کے دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جس پر عمل درآمد گزشتہ روز سے شروع کر دیا گیا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ سے پیدل آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔