ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملیر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے قبل پولیس نے چھاپا مار کر کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
رہنما تحریک انصاف راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکن مہیسر ہاؤس ملیر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیے، پولیس چھاپہ ورکرز کنونشن سے قبل مارا گیا، شیر افضل مروت کو مہیسر ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔
راجہ اظہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ورکرز کنونشن سبوتاژ کرکے پولیس نے کارکنان کو گرفتار کیا، الیکشن کمیشن کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج رات مہیسر ہاؤس میں کنونشن رکھا تھا، پولیس نے 20، 25 ورکرز گرفتارکر لیے، ہم اپنی نجی جگہ پر کنونشن کر رہے ہیں، کنونشن ضرور کریں گے۔