پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دے دیا۔
کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کی مذمت کرتے ہیں، جو ٹکٹ ہولڈر آج کی ریلی میں شریک نہیں وہ ہمارے وفادار نہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں، لیکن جن لوگوں نے انہیں جلسے کی دعوت دی وہ خود گھروں سے نہیں نکلے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام ساتھ نہ دیں تو فتح ممکن نہیں۔