بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا، اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں، دو مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) مثبت آیا۔ 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی، 27 سال کا میرپور ماتھیلو کا رہائشی اور جیکب آباد کا 68 سال کا رہائشی جدہ اور مینگورہ سوات کا 22 سالہ رہائشی، 40 سال کا رحیم یار خان رہائشی، 22 سال کا چارسدہ کے رہائشی ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔
متاثرہ مسافروں کا کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اب تک بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔
ان میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔ 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں، اب تک جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 مقامی ہیں۔