• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عریشہ کی ڈھولکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اداکارہ نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اپنی ڈھولکی کے موقع پر خوش و خرم اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے ڈھولکی کے موقع پر ہلکے سی گرین اور جامنی امتزاج کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ پھولوں کے زیور اور ہلکے میک اپ میں اداکارہ انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ان کے عقب میں ڈھولکی کی مناسبت سے گیندے کے پھولوں کی سجاوٹ بھی دیدنی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا تھا لیکن ان کے مداحوں نے چائلڈ اسٹارکے نکاح کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید