پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران کشیدگی پر شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔
ایران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے
دوسری جانب ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو بھی واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتی عملے سے گزشتہ روز الوداعی ملاقاتیں کرلی تھیں۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔