• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گزشتہ رات ملنے والی لاش کی شناخت، مقتول کی آج شادی تھی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے عوامی کالونی تھانے کی حدود سے گزشتہ رات ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اسامہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا، گزشتہ روز  اس کی مایوں تھی اور  آج شادی ہونا تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول گزشتہ رات دوست کے ساتھ گھر سے نکلا تھا، کچھ دیر بعد اسامہ کی لاش ملنے کی خبر ملی، اہل خانہ کی نشاندہی پر مقتول کے دوست طلحہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اسامہ کو چار گولیاں ماری گئیں، واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید