طورخم کی سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال کر دی گئی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی 10 روز بعد پاکستان میں داخل ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
کسٹم ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔