وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی۔
اسلام آباد سے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق خشک سالی سے ملک میں صحت اور اسموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلوٰۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اللّٰہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔