توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے وکیل تبدیل کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر تبدیل کر دیا۔
سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانے کی مہلت مانگی جس کو عدالت نے قبول کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، سماعت بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی گئی۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں، 30 جنوری تک سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے 30 جنوری کو بشریٰ بی بی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔