مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کا خریدار آصف علی زرداری ہے۔
نارووال میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدواروں کا کوئی ماضی ہے نہ ہی مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے جیت کر اپنی قیمت وصول کرنی ہے، جن کا خریدار آصف علی زرداری ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آزاد امیدواروں کو ووٹ دینا ہے تو پیپلز پارٹی کو دے دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انتشار اور امن کے درمیان فرق کا الیکشن ہے، ایک طرف امن اور دوسری جانب انتشار والی پارٹی ہے۔